کنگن // محکمہ صحت نے پرائمری ہےلتھ سنٹر کلن مےں خالی پڑی دو اسامےوں کو پر کرنے کے لئے کاروائی عمل مےں لائی ۔اس سلسلے میں کے حوالے سے کشمےر عظمیٰ مےں تین روز قبل ایک خبر شائع ہوئی تھی،کہ پی ایچ سی کلن میں اےکسرے ٹیکنشن اور اےک ڈاکٹر کی اسامی خالی ہے جس کے نتیجے میںمرےضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ذرائع سے کشمےر عظمیٰ کو معلوم ہوا ہے کہ محکمہ صحت نے دونوں خالی پڑی اسامےوں کو پر کرنے کے احکامات صادر کئے ہےں ۔ معلوم ہوا ہے کہ گذشتہ روز ہی اےک ڈاکٹر اور اےکسرے ٹیکنےشن نے ہسپتال مےں اپنا چارج سنبھالا ہے ۔