نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز دیوالی اور ربیع کی جاری بوائی سے پہلے فلیگ شپ پی ایم-کسان اسکیم کے تحت 11 کروڑ سے زیادہ اہل کسانوں کو 16,000 کروڑ روپے کے مالی فائدے کی 12ویں قسط جاری کی۔اس کے ساتھ، استفادہ کنندگان کو منتقل کی گئی کل رقم 2.16 لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کرنے کی امید ہے۔پردھان منتری کسان سمان ندھی (PM-KISAN) کے تحت، اہل کسانوں کو ہر چار ماہ بعد 2000 روپے کی تین مساوی قسطوں میں ہر سال 6,000 روپے کا مالی فائدہ فراہم کیا جاتا ہے۔ فنڈ براہ راست فائدہ اٹھانے والوں کے بینک کھاتوں میں منتقل کیا جاتا ہے۔یہ اسکیم فروری 2019 میں شروع کی گئی تھی لیکن دسمبر 2018 سے لاگو ہو رہی ہے۔وزیر اعظم نے دارالحکومت کے پوسا کیمپس میں منعقد ہونے والے دو روزہ پروگرام “پی ایم کسان سمان سمیلن 2022” میں 12ویں قسط جاری کی۔ملک بھر سے 13,500 سے زیادہ کسان اور تقریباً 1,500 ایگری اسٹارٹ اپ اس تقریب میں حصہ لے رہے ہیں۔
محققین، پالیسی ساز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز بھی اس تقریب میں شرکت کر رہے ہیں۔PM-KISAN مرکزی حکومت کی طرف سے 100 فیصد فنڈنگ کے ساتھ مرکزی سیکٹر کی اسکیم ہے۔ ریاستی حکومت اور UT انتظامیہ ان کسان خاندانوں کی نشاندہی کرتی ہے جو اسکیم کے رہنما خطوط کے مطابق امداد کے اہل ہیں۔وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ آج پردھان منتری بھارتیہ جن اْرورک پریوجنا –وَن نیشن وَن فرٹیلائزر بھی لانچ کی گئی ہے، جو بھارت برانڈ کی معیاری کھادوں کو کسانوں کو مناسب قیمت پر مہیا کرانے کو یقینی بنانے والی ایک اسکیم ہے۔ مودی نے کہا’’نینو یوریا کم لاگت میں زیادہ پیداوار کا ذریعہ ہے۔‘‘سب سے پہل ملک بھر میں 3.25 لاکھ سے زیادہ کھاد دکانوں کو پردھان منتری کسان سمردھی کیندروں کی شکل میں فروغ دینے کے لئے آج ایک مہم شرو ع کی جارہی ہے۔یہ ایسے کیندر ہوں گے جہاں سے کسان نہ صرف کھاد اور بیج خرید سکتے ہیں، بلکہ زمین کی جانچ بھی کروا سکتے ہیں اور زرعی تکنیکوں سے متعلق سود مند معلومات بھی حاصل کرسکتے ہیں۔مودی نے کہا’’اب ملک میں فروخت ہونے والا یوریا ایک ہی نام، ایک ہی برانڈ اور ایک ہی کوالٹی کا ہوگا اور یہ برانڈ بھارت ہے۔ اب یوریا پورے ملک میں صرف ’بھارت‘برانڈ نام کے تحت دستیاب ہوگا۔