سرینگر//پبلک سروس کمیشن کے چیئر مین عبدالطیف دیوا نے کل راج بھون میں گورنر این این ووہرا کے ساتھ ملاقات کر کے کمیشن کے کام کاج کے حوالے سے جانکاری فراہم کی ۔ گورنر نے کمیشن کے کام کاج میں شفافیت بنائے رکھنے کی تلقین کی ۔ انہوں نے امتحانات میں انسانی مداخلت کو کم کرنے اور ٹیکنالوجی کا معقول استعمال کرنے اور امتحانی عمل کی ویڈیو گرافی کرنے کی بھی صلاح دی ۔ ادھرڈائریکٹر ویجی لینس ایس جے ایم گیلانی نے کل راج بھون میں گورنر این این ووہرا کے ساتھ ملاقات کی ۔ انہوں نے گورنر کو ویجی لینس تنظیم کے کام کاج ، رُکے پڑے کیسوں کی پیش رفت اور دیگر کام کاج کے حوالے سے مفصل جانکاری دی ۔ گورنر نے ڈائریکٹر موصوف کو کیسوں کی حتمی فہرست وقت قلیل میں تیار کرنے کیلئے کوششیں کرنے کیلئے کہا ۔ انہوں نے کہا کہ ان معاملات کو وزیر اعلیٰ کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے ۔