کراچی/ پاکستانی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کامیابی کی طرف جا رہی تھی کہ کرونا وائرس آگیا تاہم غیر ملکی کھلاڑیوں نے پی ایس ایل کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈیٹر کے بولنگ کوچ اور سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا ہے کہ پی ایس ایل فائیو میں ہمارے وجود کا برقرار رہنا ممکن ہے، لیکن اتوار کو کراچی کنگز کے خلاف میچ میں کامیابی کیلئے کھلاڑیوں کو سخت محنت کرنا پڑے گی،غیر ملکی کھلاڑیوں نے پی ایس ایل کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔