کراچی/پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ ٹو کے فائنل نے پورے ملک میں گہماگہمی مچادی ہے۔میڈیا سے گفتگو میں شنیرااکرم نے کہا کہ آج پاکستان کیلئے بہت اچھادن ہے،پی ایس ایل فائنل کسی بھی کرکٹ فائنل سے کہیں زیادہ بڑامیچ ثابت ہورہاہے۔دوسری جانب 2روز قبل پاکستان سپر لیگ کے پشاورزلمی اورکراچی کنگز کے درمیان کھیلے جانے والے پلے آف مرحلے کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستانی اداکارہ میرا بھی موجود تھیں۔ اداکارہ نے چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی کو اپنا ہیرو قرار دے دیا۔اپنی باتوں سے لائم لائٹ میں رہنے والی میرا جی نے میچ کا وی وی آئی پی پاس ملنے پر چیئرمین پی ایس ایل کا شکریہ بذریعہ ٹوئٹر ادا کرتے ہوئے انہیں اپنا ہیرو قرار دیا۔