رجکوٹ/پرتھوی شاہ نے 154 گیندوں پر 19 چوکوں کی مدد سے 134 رن بنائے۔ چتیشور پجارا اور وراٹ کوہلی نے بھی نصف سنچریاں بنائیں۔پرتھوی شا ڈیبو ٹیسٹ میں سنچری جڑنے والے سب سے نوجوان ہندوستانی اور چوتھے سب سے نوجوان کھلاڑی بنے ، جس کی مدد سے ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے دن جمعرات کو راج کوٹ میں چار وکٹ پر 364 رن بناکر اپنی پوزیشن مضبوط کرلی ہے۔پرتھوی شاہ نے 154 گیندوں پر 19 چوکوں کی مدد سے 134 رن بنائے۔ چتیشور پجارا اور وراٹ کوہلی نے بھی نصف سنچریاں بنائیں۔ دن کا کھیل ختم ہونے پر وراٹ کوہلی 72 اور ریشبھ پنت 17 رن بناکر کریز پر موجود تھے۔ کوہلی نے اب تک اپنی اننگز میں 137 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے چار چوکے لگائے ہیں۔پرتھوی شا کے بعد پجارا اور کوہلی نے بھی کھیلی شاندار اننگز ، پہلے دن ٹیم انڈیا نے چار وکٹ پر بنائے 364 رن ٹیم انڈیا کے کھلاڑی۔ٹیم انڈیا کے سلامی بلے باز کے ایل راہل ایک مرتبہ پھر ناکام ثابت ہوئے اور کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے ، مگر اس کے بعد پرتھوی شا اور چتیشور پجارا نے شاندار بلے بازی کی اور 206 رنوں کی بہترین شراکت داری نبھائی۔ پجارا نے 86 رنوں کی اننگز کھیلی۔ اس کے بعد کوہلی اور جنکیا رہانے نے بھی چوٹھے وکٹ کیلئے 105 رنوں کی شراکت داری کرکے ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچادیا۔ رہانے 41 رن بناکر آؤٹ ہوئے۔دریں اثنا میچ کے پہلے دن ایک عجیب نظارہ دیکھنے کو ملا۔ دراصل میچ کے دوران پرتھوی شا اور چتیشور پجارا اپنی اپنی جیب میں پانی کی بوتل رکھ کر کھیل رہے تھے ، جس کو دیکھ کر شائقین چونک گئے۔ آپ کو بتادیں کہ یہ شا اور پجارا کا کوئی ٹوٹکا نہیں تھا بلکہ اس کے پیچھے اصلی وجہ راج کوٹ کی گرمی تھی۔ان دونوں بلے بازوں کو بار بار پیاس لگ رہی تھی ، جس کی وجہ سے ساتھی کھلاڑی بار بار پانی لے کر میدان پر آرہے تھے۔ لہذا اپنی لے برقرار رکھنے کیلئے پرتھوی اور پجارا نے ایک طریقہ اپنایا اور پانی کی بوتل اپنی جیب میں ہی رکھ لی۔ میچ کے دوران کئی مرتبہ دونوں کرکٹر اپنی جیب سے پانی کی بوتل نکال کر پانی پیتے ہوئے نظر آئے۔