عظمیٰ نیوز سروس
اننت ناگ// انصاف اور صحت کی دیکھ بھال تک رسائی کو مضبوط بنانے کی طرف ایک اہم اقدام میں جسٹس سنجیو کمار، جج جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ اور جموں و کشمیر لیگل سروسز اتھارٹی کے ایگزیکٹو چیئرمین نے امرناتھ یاتریوں اور مقامی آبادی کے فائدے کے لیے کورٹ کمپلیکس، پہلگام میں ایک قانونی امداد کلینک اور مفت میڈیکل کیمپ کا افتتاح کیا۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس سنجیو کمار نے قانونی طوربااختیار بنانے اور انسانی خدمت کے تئیں قانونی خدمات کے اداروں کی دوہری وابستگی پر زور دیا۔ انہوں نے قانونی مدد کے خواہاں متاثرہ افراد سے بات چیت کی اور انہیں قانونی خدمات کے اداروں کے ذریعے دستیاب مفت خدمات سے استفادہ کرنے کی ترغیب دی۔پروگرام میں طاہر خورشید رینہ چیئرمین، ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی (DLSA)، اننت ناگ نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا ۔گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول پہلگام کے طلبا کی طرف سے ثقافتی لوک گیت اور ایک پر اثر انداز پیش کرنے سے تقریب کو مزید تقویت ملی اور فنکارانہ اظہار کے ذریعے قانونی امداد کا پیغام پہنچایا۔ تقریب میں شازیہ تبسم، ممبر سکریٹری، جموں و کشمیر لیگل سروسز اتھارٹی، محمد امین پرے، سینئر ایڈوکیٹ، اننت ناگ بار، ایڈیشنل اسپیشل موبائل مجسٹریٹ ہمانشو ، منصف شام کمار، چیف میڈیکل آفیسر اننت ناگ ڈاکٹر خالد پرویز اور محکمہ کے افسران کے طور پر موجود تھے۔ پروگرام کو فوزیہ پال، سب جج اور سکریٹری، ڈی ایل ایس اے اننت ناگ نے ترتیب دیا تھا۔