سابق بی ڈی سی چیئرپرسن نے حکومت سے ہنگامی امداد کی اپیل کی
عظمیٰ نیوز سروس
ڈوڈہ //سابق بی ڈی سی چیئرپرسن کاہرہ فاطمہ چوہدری نے سرکار سے ضلع ڈوڈہ کے بالائی و پہاڑی علاقوں میں رہائش پذیر ہیں گوجر بکروال کنبوں کو برفباری و بارشوں کے دوران پیدا مسائل کا ازالہ کرنے و ان کی منتقلی و طبی امداد کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں فاطمہ فاروق نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر، چیف منسٹر اور ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ سے فوری امدادی اقدامات کی اپیل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ مہیاڈ دھار، کہن دھار، لاکھن دھار، انگوٹھ دھار، گاشر دھار، بھرمی دھار، کہین دھار، گوہا، ڈاگن، پدری و دیگر دھاروں و پہاڑی علاقوں میں بھاری برفباری ہوئی ہے اور وہاں مقیم درجنوں گجر و بکروال کنبے و چرواہا برادری سخت مشکلات سے دوچار ہیں۔ان کے مطابق ان علاقوں میں گھاس اور چارے کی شدید قلت کے علاوہ درجہ حرارت میں مسلسل کمی نے مویشیوں کی جانوں کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ متاثرہ علاقوں کا فوری سروے کرایا جائے اور چارے، گھاس، و بنیادی غذائی اجناس کی فراہمی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر ٹرک روانہ کیے جائیں۔ ساتھ ہی انہوں نے محکمہ پشوپالن و دیہی ترقیات سے اپیل کی کہ متاثرہ مقامات پر عارضی امدادی و طبی کیمپ قائم کیے جائیں تاکہ مویشیوں کے علاج و دیکھ بھال کے ساتھ متاثرہ خاندانوں کو فوری ریلیف مل سکے۔