سرینگر//پہاڑوں کے عالمی دن کے موقعہ پر جموں کشمیرسوسائٹی فار ٹریکنگ اینڈ انوارنمنٹ نے منگل کو یہاں موٹر سائیکل کیف شالیمار کے تعاون سے بائیسکل ریس کااہتمام کیا۔اس ریس میں60 سے زائد سائیکل سواروں اور دیگر نے شرکت کی ۔نوجوان سائیکل سواروں نے شالیمار سے زبرون پہاڑی کے دامن تک دوڑ لگائی اور وہاں سے واپس آئے۔موٹر سائیکل کیف میں بعدازاں جے کے سٹیپس کے عنائت خان اور کیف کے مالک مشتاق احمد شاہ نے پہاڑوں کے عالمی دن کے موقعہ پر اپنے خیالات کااظہار کیا۔مہم جو کھیلوں کو فروغ دینے کے مقصد سے محمد یوسف ڈار نے سبھی شرکا ء میں اسناد تقسیم کیں ۔