کپوارہ//ریاست بھر میں محکمہ مال میں کام کر رہے پٹواریو ں کی ہڑتال 20روز میں داخل ہو گئی جس کے نتیجے میں عوام کو گو نا گو ں مشکلات کاسا منا کرنا پڑتا ہے لیکن عوام میں اس بات کو لیکر سرکار کے تئیں سخت ناراضگی پائی جاتی ہے کہ سرکار کو لوگو ں کے درپیش مسائل کی کوئی فکر نہیں ہے ۔وادی بھر کی طرح سرحدی ضلع کپوارہ کے تمام تحصیل صدر مقامات پر پٹواریو ں کا احتجاج مسلسل جاری ہے جس کی وجہ سے لوگو ں کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔لوگو ں کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ20روز کے دوران پٹوار خانو ں کا چکر لگا کر تھک چکے ہیں کیونکہ انہیں ضروری اسناد حاصل کر نے کے لئے ضروری کا غذات کی اشد ضرورت ہے لیکن ان کی فائلیں پٹوار خانو ں ہی تحصیل دفاتر میں دھول چاٹ رہی ہیں ۔کپوارہ کے ایک شہری عبد الرشید نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ انہیں اپنے بیٹے کو نوکری حاصل کرنے کے لئے سروس سلیکشن بورڈ میں فارم جمع کر نا تھا اور اس کے لئے انہیں بیک وارڈ سرٹیفکیٹ کی ضرورت ہے لیکن پٹواریو ں کی ہڑتال سے ان کاکام ادھورا رہ چکا ہے اور وہ گزشتہ20روز سے سخت پریشان ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ پٹواریو ں کی ہڑتال کی وجہ سے ضلع بھر میں محکمہ مال کے دفاتر میں روز مرہ کا کام کاج بری طرح متاثر ہے ۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو پٹوار انجمن سے بات چیت کر کے معاملہ کا حل نکالنا چایئے تاکہ لوگو ں کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کر نا پڑے ۔اس دوارن پٹوار ایسوسیشن کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ وہ اس وجہ پر ہڑتال پر ہیں کیونکہ سرکار نے ابھی تک ان کے جائز مطالبات کی طرف کوئی دھیان نہیں دیا ہے ۔