بارہمولہ /فیاض بخاری/ پٹن میں کرکٹ کھیلتے ہوئے ایک نوجوان پر غشی طاری ہوئی اور وہ فوت ہوا۔بتایا جاتا ہے کہ جمعہ کی دوپہر 20سالہ نوجوان صہیب یاسین عرف جنید کھیل کے میدان میں بائولنگ کرنے کے دوران بھاگتے ہوئے اچانک گر پڑا او بیہوش ہوگیا۔اسی فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اسے ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا۔ نوجوان ہانجی ویرہ پٹن کا رہنے والا تھا۔فوری طور پر اسکے فوت ہونے کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا۔ امکان یہ ہے کہ حرکت قلب بند ہونے سے اسکی موت واقع ہوئی۔