بارہمولہ //شمالی قصبہ پٹن کے کئی دےہات پےنے کے صاف پانی سے محروم ہےں جس کے نتےجے مےں آبادی کو گونا گوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ہانجی وےرہ ،متی پورہ اور ہر ی نار کے دےہات کے لوگوں نے محکمہ پی اےچ ای پر الزام عائد کرتے ہوئے بتاےا کہ محکمہ ا ن دےہات کو گزشتہ اےک ماہ سے پےنے کا صاف پانی مےسر رکھنے مےں ناکام ہوچکا ہے جس کی وجہ سے عوام کو ندی نالوں کا گندہ پانی پےنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے جس سے مہلک بےماریاں پھوٹ پڑنے کاخطرہ لاحق ہے ۔ لوگوں کو کہناہے کہا اگر چہ انہوں نے کئی بار متعلقہ محکمہ کو اس بارے مےں مطلع کےا تھا تاہم انہوں نے اس کی طرف کوئی دھےان نہےں دےا ۔ لوگوں کاکہنا ہے کہ سردیوں کے ایام میں بھی عوام پانی کی اےک اےک بوند کے کےلئے ترس رہے ہےں۔لوگوں نے متعلقہ محکمہ کے ا علیٰ حکام سے مطالبہ کےا ہے کہ مذکورہ دےہات مےں فوری طور پر پانی کی سپلائی یقینی بنائی جائے تاکہ مشکلات سے نجات مل سکےں۔