بارہمولہ //شمالی قصبہ پٹن کے گنڈبل علاقے میں ایک معمر شخص تیز رفتار ٹرین کے زد میں آکر لقمہ اجل بن گیا ۔58سالہ غلام محی الدین پرا ساکنہ اندر گام پٹن جمعہ کو اپنے کھیت میں کسی کام کیلئے گیا تھا ۔مذکورہ شخص نے ٹرین کی پٹری پار کرنے کی کوشش کی لیکن وہ تیز رفتار ٹرینکی زد میں آکر القمہ اجل بن گیا ۔اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔