بارہمولہ //کمار محلہ پٹن میں کے لوگوں نے سوموار کوعلاقے میں بجلی ٹرانسفارمر نصب نہ کرنے کے خلاف سرینگر مظفرآباد شاہراہ پر احتجاجی دھرنا دیاجس کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل کچھ وقت کیلئے متاثر ہوئی ۔دھرنے پر بیٹھے افراد نے محکمہ بجلی پر الزام عائد کیاکہ سرکار نے چھ ماہ قبل کمار محلہ تلگام پٹن دیہات کو بجلی میں بہتری لانے کیلئے ایک بجلی ٹرانسفار کی منظور ی دی تھی تاہم ابھی تک ٹرانسفارمرکو نصب نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے مقامی آبادی کو مسائل کا سامنا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اگر چہ یہاں پر ایک بجلی ٹرانسفارمر ہے تاہم وہ نہ ہونے کے برابر ہے اور اکثر بجلی غائب رہتی ہے ۔اس دوران تحصیلدار پٹن سید فہیم اور ایس ایچ او جائے واقع پر پہنچے اور مظاہرین کو یقین دلایا کہ وہ اس معاملے کو علیٰ حکام تک پہنچائیں گے جس کے بعد مظاہرین پُر امن طور منتشر ہوئے ۔