بارہمولہ //شمالی قصبہ پٹن میں سڑک کے ایک دلددوزحادثے میں دو خواتین سمیت 8افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک خواتین کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے ۔یہ حادثہ سنیچر کو اُس وقت پیش آیا جب حیدر بیگ پٹن میں سرینگر بارہمولہ شاہراہ پر ایک تیز رفتار تویرا گاڑی زیر نمبر JK05E-0856ایک بلیرو گاڑی کے ساتھ ٹکرا گئی ۔جس کے نتیجے میں تویرا میںسوار آٹھ افراد زخمی ہوئے جن میں غلام نبی یتو ولد عبدالحد یتو ساکنہ چندرہامہ پٹن ،جاوید احمد گندرو ،عبداللہ بن جاوید ولد جاوید احمد،قمرالدین جاوید ولد جاوید احمد ساکنان زنہ کوٹ سرینگر ،وسیم احمد خان ولد محمد ایوب خان ساکنہ چندوسہ بارہمولہ ،محمودہ دختر غلام نبی صوفی ساکنہ سنگری کالونی بارہمولہ اور شبنم جاوید زوجہ جاوید احمد ساکنہ زنہ کوٹ شامل ہیں ۔ زخمیوں کو سب ضلع اسپتال پٹن پہنچا یا گیا جہاں ڈاکٹروں نے سبھی زخمیوں کوجے وی سی اسپتال سرینگر منتقل کیا ۔