سرینگر//پولیس نے ہفتہ کو دعویٰ کیا کہ انہوں نے شمالی کشمیر کے پٹن میں دو روز قبل ہوئی بینک ڈکیٹی میں ملوث تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
یاد رہے کہ تین افراد نے شمالی کشمیر کے پٹن علاقے میں پی پی ای کٹ پہن کر جموں کشمیر بینک کی شاخ سے2.86لاکھ روپے لوٹے تھے۔اس کے علاوہ انہوں نے بینک گارڈ کی12بور بندوق بھی چھین لی تھی۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق تین گرفتارشدگان سے دو پستول بھی بر آمد کئے گئے ہیں۔تینوں پر اس سے پہلے بھی بینک لوٹنے کے الزامات ہیں۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق گرفتار شدگان میں نثار احمد بٹ ولد غلام محمد بٹ ساکن سنگھپورہ پٹن،راہل احمد پرے ولد بشیر احمد پرے ساکن کانیہامہ ماگام اور عارف احمد میر ولد غلام احمد میر ساکن مازہامہ شامل ہیں۔