نئی دہلی//ملک میں پٹرول کی قیمت مسلسل چوتھے دن اور ڈیزل کے 10 ویں دن بڑھے ہیں۔چار میٹروشہرو- دہلی، کولکتہ، ممبئی اور چنئی میں پٹرول چھ سے سات پیسے اور ڈیزل 19 سے 20 پیسے فی لیٹر کے درمیان مہنگا ہو گیا۔ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق، دہلی میں پٹرول چھ پیسے مہنگا ہوکر 82.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 19 پیسے مہنگا ہوکر 75.38 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔کولکتہ اور ممبئی میں پٹرول کی قیمت چھ چھ پیسے بڑھ کر بالترتیب 84.54 روپے اور 88.18 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی۔ڈیزل کولکتہ میں 19 پیسے مہنگا ہوکر 77.23 روپے اور ممبئی میں 20 پیسے مہنگا ہوکر 79.02 روپے فی لیٹر فروخت ہورہاہے ۔چنئی میں پٹرول کی قیمت سات پیسے بڑھ کر 85.99 روپے اور ڈیزل 20 پیسے بڑھ کر 79.71 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئے ۔یو این آئی