جے پور//راجستھان پٹرولیم ڈیلرس ایسوسی ایشن کی اپیل پر پٹرول ڈیزل پر پڑوسی ریاستوں سے زیادہ ویٹ وصولی کے خلاف آج تقریباً سات ہزار پیٹرول پمپ بند رہے ۔راجستھان پیٹرولیم ڈیلرس اسوسی ایشن صدر سنیت بگئی نے بتایا کہ ایک دن کی ہڑتال حکومت کو وارننگ ہے اگر حکومت نہیں مانی تو 25 اپریل سے غیر معینہ مدت کی ہڑتال کی جائے گی۔ہڑتال سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں ویٹ کی شرح پڑوسی ریاستوں کے برابر کی جائے ۔ ساتھ ہی ریاست کے سبھی ضلعوں میں یکساں ویٹ لگایا جائے ۔انہوں نے بتایا کہ حال میں راجستھان میں پیٹرول پر 36 اور ڈیزل پر 26 فیصد ویٹ ہے ۔ جبکہ ہریانہ اور پنجاب میں پیٹرول پر 25فیصد اور ڈیزل پر قریب 16 فیصد ہے ۔