پونچھ//کورونا وائرس کے خطرات کے باوجود لوگ پونچھ کے بینکوں میں احتیاطی تدابیر کی دھجیاں اڑاتے نظر آتے ہیں۔قصبہ پونچھ میں بینکوں کے سامنے آئے روز لوگوں کی لمبی قطاریں دیکھنے کو ملتی ہیں ۔ماہ مبارک رمضان کے دوران بھی بینکوں کے باہر صارفین کی تعداد میں کوئی کمی دیکھنے کو نہیں ملتی۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے سماجی کارکن عبدالرشید نے کہا کہ ایک طرف کورونا وائرس کے خطرات اور دوسری جانب رمضان المبارک کے ن ایام میں بھی عوام کو کئی طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو خود کی رقومات لینے کیلئے گھنٹوں لائنوں میںانتظار کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کئی بار ضلع انتظامیہ سے اپیل کی گئی کہ پانچائتی سطح پر بینکوں کی شاخیں قئم کی جائیں تاکہ لوگ اپنی پنچائتوں میں ہی جا کر آسانی سے رقومات حاصل کر سکیں لیکن آج تک شنوائی نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ لوگ اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر آتے ہیں وہ اس لئے کہ ان کی مجبوری ہے۔انہوں نے کہا تحصیل حویلی کے چند دیہی علاقوں کے علاوہ کہیں بھی بینکوں کی شاخیں نہیں ہیں نہ ہی کہیں اے ٹی ایم لگائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا جن دیہی علاقوں میں اے ٹی ایم ہیں وہ عوام کیلئے فائدہ مند ثابت نہیں ہورہے ہیں کیونکہ اکثر اے ٹی ایم بند رہتے ہیں یا پھر ان میں پیسے ہی نہیں ہوتے۔انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ دوردراز علاقوں سے آنے والے لوگوں کو صبح سے ہی بینکوں کے باہر لمبی لمبی کتاروں میں کھڑا ہونا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بینکوں کے باہر کئی مجبور خواتین کھڑی رہتی ہیں ان کو بھی کوئی پوچھنے والا نہیں ہوتا۔انہوںنے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے پنچایتی سطح پر جموں و کشمیر بینک کی شاخیں کھولینے اور اے ٹی ایم لگانے کی اپیل کی تاکہ لوگوں کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑیاور کورنا وائرس س ے محفوظ رہ سکیں۔