نیوز ڈیسک
جے پور// پولیس نے منگل کو کہا کہ جموں و کشمیر کے دو شہریوں کو جیسلمیر ضلع کے ایک محدود علاقے میں پکڑا گیا اور ان سے مشترکہ طور پر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) پریم شنکر نے بتایا کہ بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کی اطلاع پر پولیس کی ایک ٹیم نے جموں و کشمیر کے پونچھ کے رہنے والے محمد عباس (23) اور ممتاز احمد (25) کو پکڑا۔وہ پیر کو ضلع کے ممنوعہ علاقے میں گھوم رہے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ دونوں مشتبہ افراد سے خفیہ ایجنسیاں مشترکہ طور پر پوچھ گچھ کر رہی ہیں۔