حسین محتشم
پونچھ//ضلع پونچھ کے دور دراز گائوں کہنو میں رابطہ سڑک نہ ہونے کی وجہ سے مقامی لوگوں کو روزانہ گونا گوں دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔شہریوں کا کہناہے کے سابقہ ایم ایل اے شاہ محمد کے دور میں گائوں کے لئے سڑک کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا تھا جو درمیان میں ہی بند کر دیا گیا۔ انہوں نے بتایامذکورہ سڑک کا کچھ کام مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے جذبے کے تحت چندہ کر کے کیا جس کے بعد اس سڑک کو تھوڑی شکل ملی تھی تاہم سڑک کو میکڈامائز نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ طویل عرصہ گزرنے کے باوجود بھی سڑک کی مرمت کا کام شروع نہ ہو سکا۔ انہوں نے بتایا سڑک نہ ہونے کی وجہ سے علاقے کی کثیر آبادی کو کئی طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پرتا ہے۔مذکورہ سڑک کا کام مکمل نہ ہونے سے کثیر آبادی آج کے جدید دور میں قدیم زندگی گزار رہے ہیں، راہگیروں کو مختلف تکالیف سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔عوام الناس نے اس معاملے میں ایم ایل اے پونچ اعجاز احمد جان سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے اس مسئلے کے تئیں توجہ مرکوز کی جائے تاکہ لوگوں کو درپیش مشکلات سے نجات مل سکے۔