حسین محتشم
پونچھ// فوڈ سیفٹی اور معیارات کو یقینی بنانے کی جانب ایک اہم اقدام میں، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (منصفانہ افسر) طاہر مصطفی ملک جے کے اے ایس نے فوڈ بزنس آپریٹرز (ایف بی اوز) کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوسئے غلط برانڈڈ اور غیر معیاری اشیائے خوردونوش فروخت کرنے کے مرتکب پائے گئے افراد سے فوڈ سیفٹی اینڈ سٹینڈرڈز ایکٹ 2006 سے متعلق بدھ کو ہوتی عدالتی کارروائی کے دوران بھاری جرمانے وصول کئے ہیں۔ گزشتہ ہفتے منعقد ہونے والی کارروائی کے دوران متعلقہ آفیسر نے فوڈ بزنس آپریٹرز پر 66,500 جن میں مینوفیکچررز، ہول سیلرز، ڈیلرز اور ریٹیلرز شامل ہیں، جن کی اشیائے خوردونوش غلط برانڈڈ یا غیر معیاری پائی گئی کو جرمانہ عائد کیاگیا ۔ان تمام کارروائیوں کے دوران، مجموعی طور پر جرمانہ متعلقہ ایکٹ کے سیکشن 51 اور 52 کی خلاف ورزیوں پر 1,40,000 جرمانہ عائد کیا گیا۔ بتا دیں کہ ایڈجوڈیکیٹنگ آفیسر کی یہ فیصلہ فوڈ سیفٹی کے معیارات کو برقرار رکھنے اور صارفین کو ناقص اشیائے خوردونوش سے بچانے کیلئے ضلع کے عزم کو واضح کرتی ہے۔ضلع کے تمام ایف بی اوز کو فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز ایکٹ 2006 کے تحت قانونی ضوابط پر سختی سے عمل کرنے کے لئے سخت انتباہ بھی دیا گیا ۔افسران نے تاجروں کو انتباہ دیا کہ عدم تعمیل پر مستقبل میں مزید سختی سے نمٹا جائے گا کیونکہ متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کریں۔ انہوں نے کہاکہ صارفین کومحفوظ اور اعلیٰ معیار کے کھانے تک رسائی کو یقینی بنائیں۔