پونچھ/ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں واقع بایلہ گائوں میں جمعرات کو شدید بارش کی وجہ سے ایک گاڑی پہاڑی سے گرنے والی ایک بھاری پسی کی زد میں آگئی ۔
مقامی ذرائع کے مطابق یہ گاڑی پہاڑ سے گرنے والی ایک بھاری پسی کے نیچے دب کر رہ گئی ۔
ذرائع نے مزید کہا کہ مذکورہ گاڑی میں سوار ایک شخص موقع پر ہی لقمہ اجل بن گیا جبکہ دیگر دو شدید زخمی ہو گئے جنہیں علاج کیلئے منڈی اسپتال پہنچایا گیا ۔
معلوم ہوا ہے کہ پسی کی زد میں آنے والی گاڑی مواصلاتی کمپنی، ایئر ٹیل کی ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے