حسین محتشم
پونچھ// ضلعی ٹیبل ٹینس چمپئن شپ پونچھ کی اختتامی تقریب سپورٹس سٹیڈیم پونچھ کے انڈور ہال میں منعقد ہوئی جو تجربہ کار کھلاڑی اور ایسوسی ایشن کے سینئر ترین ممبر ریاض احمد کے نام منصوب کی گئی تھی۔ ونے کمار شرما سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جبکہ سمیل شرما مہمان اعزازی تھے۔ سلیم بانڈے جنرل سکریٹری اور ڈاکٹر جسبیر سنگھ سینئر نائب صدر اور انجمن کے ممبران دیگر کارکنان موجود رہے جہاں جموں و کشمیر یوٹی کے اس دور افتادہ علاقے میں ٹیبل ٹینس کو مقبول بنانے اور اس طرح کی تقریبات کے انعقاد کے لئے ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے کردار کی تعریف کی۔ اس دوران سلیم بانڈے اور ڈاکٹر جسبیر سنگھ جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کو شکست دے کر ردھک کپور نے جونیئر بوائز اور مینز کے خطاب اپنے نام کئے۔اس موقعہ پر امتیاز علی بانڈے، ڈاکٹر جسبیر سنگھ، ایڈوکیٹ محمد زمان، تاج میر، منموہن سوری، ڈاکٹر اپدیش پال شرما، پی پی لوتھرا، سنجے کمار، جگجیت سنگھ، عمران شاہ، نیرج کپور، سرفراز میر، سجیو گپتا، دیویندر ڈابر، راجندر سنگھ تائیکوانڈو کوچ، نرجیت سنگھ، ایر شوکر بجار، پروفیسر رزاق، پروفیسر معروف، پروفیسر ریاض، عثمان چودھری، اعجاز شیخ، مکیش شرما، ظہیر شیخ، جگمیت سنگھ بھی موجود تھے۔