سرینگر//ضلع پونچھ کے خانہ تار علاقے میں بدھ کو اُس وقت کم سے کم16مسافر زخمی ہوگئے جب وہ گاڑی جس میں وہ سوار تھے اورایک ٹرک کے مابین ٹکر ہوئی ۔
اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ پونچھ کے مضافات میں پیش آیا۔
پولیس ذرائع نے اس حادثے میں16افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان میں مسافر بس کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔
اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ زخمیوں کوضلع اسپتال پونچھ پہنچایا گیا جہاں سے زخمی بس ڈرائیور کو جی ایم سی جموں منتقل کیا گیا۔