حسین محتشم
پونچھ//ضلع پونچھ کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی کان کنی کی سرگرمیوں کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن جاری رکھا گیا ہے۔ ایس ایچ او منڈی کی قیادت میں پولیس ٹیموں نے اپنی چوکسی کو تیز کر دیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ علاقے میں کان کنی کی کوئی غیر مجاز سرگرمیاں نہ ہوں۔ ضلع پولیس کان کو روکنے کے لئے باقاعدگی معائنہ جاری رکھے ہوئے ہے، اچانک چھاپے ڈالے جارے ہیں اور غیر قانونی کان کنی کے کاموں میں استعمال ہونے والے آلات کو بھی ضبط کیا جا رہا ہے۔پولیس نے بتایا کوئی بھی فرد یا ادارہ قانون کی خلاف ورزی کرتا پایا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔ ضلعی پولیس نے مزید زور دیا ہے کہ کسی بھی حالت میں غیر قانونی کان کنی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے مکینوں کو خطے کے قدرتی وسائل کے تحفظ اور پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کے لئے حکام کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے غیر قانونی کان کنی کے کسی بھی واقعے کی اطلاع دینے کے لئے ، عوام کو مقامی پولیس سے رابطہ کرنے کی اپیل کی ۔