پونچھ //راجوری کے بعد پونچھ میں بھی لائن آف کنٹرول پر ہند پاک افواج نے ایک دوسرے پر اپنی بندوقوں کے دہانے کھول دئے جس کے نتیجے میں اب یہاں کی صورتحال بھی انتہائی کشیدہ بنی ہوئی ہے۔ پاکستانی رینجرس نے جمعرات کی صبح6بجکر30 منٹ پرپونچھ ضلع میں پاکستان کے ساتھ لگنے والی لائن آف کنٹرول پرفوج کی اگلی چوکیوں کو نشانہ بنانے کی غرض سے شدید فائرنگ شروع کی ۔ پاکستانی فوج نے بیک وقت ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے گولی باری کی جس دوران مارٹر شیل اور راکٹ بھی داغے گئے ۔ فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی فوج نے گولی باری کے دوران آبادی والے علاقوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں درجنوں مارٹر گولے بستیوں میں آگرے ۔