پونچھ// دل کا دورہ پڑنے سے ایک سپیشل پولیس افسر (ایس پی او) کی جمعرات کو پونچھ ضلع میں مبینہ طور پر موت ہو گئی ہے۔
ایک سینئر پولیس اہلکار نے بتایا کہ ایس پی او پریم پرکاش ولد دیا نند سکنہ گاؤں دیرہ دلیان نے آج دوپہر شیو گی مندر کنیاں میں ڈیوٹی کے دوران سینے میں درد کی شکایت کی۔
اہلکار نے بتایا کہ اسے فوری طور پر راجہ سکھداو سنگھ ضلع ہسپتال پونچھ منتقل کیا گیا۔
تاہم، وہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔