پونچھ// سرحدی ضلع پونچھ میں حد متارکہ پر مسلسل دوسرے روز بھی ہندوپاک افواج کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ ہوا ۔دفاعی ترجمان کے مطابق پاکستانی فوج کی جانب سے گلپور سیکٹر میں صبح 6بج کر 10منٹ پرفائرنگ شروع کردی گئی اور اس دوران چھوٹے اور خود کار ہتھیاروں سے بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایاگیا جس کے جواب میں بھارتی فوج نے بھی بھرپورفائرنگ اور گولہ باری کی ۔ اس دوران کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔