پونچھ +نوشہرہ// سرحدی ضلع پونچھ کے شاہپور کیرنی اور راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میںگولہ باری کی زد میں آکر ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوگیا جبکہ کئی مقامکات کو بھی جزوی نقصان پہنچا ۔سنیچر کوشام ساڑھے پانچ بجے سے ساڑھے گیارہ بجے رات تک چلنے والی گولہ باری کی زد میں آکر ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا تھا جو بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔مہلوک فوجی اہلکار کی شناخت ہرباقر ولد رمیشور ساکن گاؤں ضلع نانگر راجستھان کے بطور کی گئی ہے۔ ادھر راجوری ضلع کے نوشہرہ سیکٹر میں ہندوپاک افواج کے مابین گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔ذرائع نے کہاکہ گولہ باری کا سلسلہ صبح 11:50بجے شروع ہوا اور دونوں جانب سے چھوٹے اور بھار ی ہتھیاروں کا استعمال کیاگیا۔گولہ باری کی وجہ سے نوشہرہ سیکٹر کے بابا کھوری ،کلال اور دوسرے علاقے متاثر رہے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیںہے ۔