عظمیٰ نیوز سروس
جموں//پولیس ہسپتال جموں (پی ایچ جے) کے شعبہ امراض نسواں نے ہسپتال میں پہلی مرتبہ گائنی یعنی زچگی سہولیات شروع کیں ہیں جس کے تحت کامیابی کے ساتھ اپنی پہلی نارمل ڈیلیوری مکمل کی۔ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی نگرانی میںپہلی مرتبہ2.8 کلو وزنی بچی کی پیدائش ہوئی۔ماں اور بچہ دونوں کی صحت ٹھیک ہے اور بچے کو پہلے دن ہی ہسپتال میں حفاظتی ٹیکے لگائے گئے۔پولیس ہسپتال کی سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر میناکشی کوتوال نے اس خوشی کے موقع پر ڈاکٹروں، عملے اور والدین کو مبارکباد دی۔ منتظمین نے والدین کو ایک پودا پیش کیا اور اعلان کیا کہ پی ایچ جے ایک سبز اقدام کو فروغ دے گا اور ہر نئے پیدا ہونے والے کو پھل والا پودا تحفے میں دے گا، اور والدین کو اپنے بچے اور پودے دونوں کی پرورش کرنے کی ترغیب دے گا۔انہوں نے کہاکہ پولیس ہسپتال جموں کی جدید ترین سہولیات اور تجربہ کار میڈیکل ٹیم ماؤں اور بچوں کی بہترین دیکھ بھال کو یقینی بنانے کیلئے لگن کیساتھ کام کرئے گی ۔