سرینگر//جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے کل لیک ویو پولیس گالف کورس بلیوارڈ روڈ، سری نگر میں ایک متاثر کن تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پلو رن کے اختتام پر، ایس جے ایم گیلانی اے ڈی جی پی آرمڈ جے اینڈ کے نے اعزازی تقریب کی صدارت کی۔ بین الاقوامی/قومی شہرت کے مختلف کھیلوں کے کھلاڑی جنہوں نے بین الاقوامی/قومی سطح پر تمغے جیتے تھے اس کے علاوہ جموں و کشمیر پولیس کی سنٹرل اسپورٹس ٹیموں کے کھلاڑیوں نے پلو رن میں حصہ لیا۔ اے ڈی جی پی آرمڈ جموں و کشمیر نے اس موقع پر بین الاقوامی/ قومی تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں کو یادگاری نشانات پیش کئے۔قبل ازیں، شاہد مہراج ڈی آئی جی آرمڈ/آئی آر رینج کشمیر کے ساتھ سہیل منور میر CO JKAP-5th Bn، شری سکھ دیو راج CO JKAP-3rd Security Bn ، لیاقت علی SSP APCR کشمیر اور صفدر سامون I/C CO IRP-6th Bn نے للت گھاٹ بلیوارڈ روڈ سری نگر سے آئی جی پی سی آر پی ایف ہیڈکوارٹر تک پلو رن کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔اعزازی تقریب کے دوران، اے ڈی جی پی آرمڈ نے جموں و کشمیر یو ٹی اور جموں و کشمیر پولیس کے بین الاقوامی/قومی شہرت کے متعدد کھلاڑیوں کو یادگاری نشانات پیش کیے جنہوں نے بین الاقوامی/قومی مقابلوں میں تمغے جیتے تھے اور بالعموم اور جموں و کشمیر بالخصوص ملک کا نام روشن کیا تھا۔