عظمیٰ نیوز سروس
جموں //پولیس سٹیشن بشنا کی ٹیم نے ایک گمشدہ لڑکی کو باز یاب کروا کر اُس کو اہل خانہ کے حوالے کردیا ۔پولیس نے بتایا کہ گمشدہ لڑکی کی ماں کی طرف سے پی ایس بشنا میں تحریری شکایت درج کروائی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ اس کی بیٹی گھر سے لاپتہ ہوگئی ہے۔اس سلسلے میں گمشدہ رپورٹ بذریعہ ڈی ڈی آر نمبر 04 مورخہ 14-12-2023 پولیس سٹیشن بشنا میں درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔اس کے بعد ایس ایچ او پی ایس بشنا کی قیادت میں پولیس کی خصوصی ٹیموں نے سخت کوششیں کیں اور بالآخر لاپتہ لڑکی کا سراغ لگا لیا۔بعد ازاں لاپتہ لڑکی کے اہل خانہ کو اطلاع دی گئی اور تمام قانونی ضابطے کی تکمیل کے بعد لڑکی کو اس کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔