سرینگر/پولیس نے سنیچر کو ایک بیان میں کہا کہ جنوبی کشمیر کے مڈور،ترال علاقے میں گذشتہ روزسیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں مارے گئے جنگجوئوں میں سے ایک کی شناخت یاور احمد نجار ساکنہ ڈار گنائی گنڈ ترال جبکہ معرکہ کی جگہ برآمد شدہ مواد سے دوسرے جاں بحق جنگجو کی پہچان پاکستان کے رہائشی عمر کے طور پر ہو پائی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس ریکارڈ کے مطابق مہلوک جنگجو جیش کے ساتھ وابستہ تھے اور وہ سیکورٹی فورسز پر حملوں کے ساتھ ساتھ کئی کیسوں کے سلسلے میں انتہائی مطلوب تھے۔
واضح رہے کہ ترال علاقے میں گذشتہ روز ہوئی مسلح معرکہ آرائی کے دوران دو جنگجو جاں بحق ہوگئے تھے۔