سرینگر// امت اسلامی کے سربراہ قاضی یاسر نے کل کیموہ جاکرکوکرناگ میںجھڑپ میںجاں بحق ہوئے جنگجو کے گھر گئے ۔اننت ناگ میںنماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد قاضی یاسر کیموہ کی طرف روانہ ہوئے اور پولیس رکاوٹوں اور بندشوں کے باوجود کیموہ پہنچنے میں کامیاب ہوئے ۔اس موقعہ پر کیموہ میں اسلام اور آزادی کے حق میں نعرے بلند کئے گئے اور قاضی یاسر کوکرناگ میں جھڑپ کے دوران جاں بحق ہوئے حزب جنگجو فرہان وانی کے گھر گئے اور لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ۔بعد میں ایک احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کشمیر میں فورسز کے ہاتھوںشہری ہلاکتوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت یہاں امن نہیں چاہتا ہے اور آئے روز یہاں نوجوانوں کو قتل کیا جارہا ہے ۔