سرینگر// حکومت نے پولیس کے2ڈپٹی انسپکٹر جنرلوں اور ایک آئی ائے ایس افسر سمیت5 افسراں کے تبادلے عمل میں لائے ہیںجبکہ کئی افسراں کو اضافی چارج سے فارغ کیا گیا۔انتظامیہ نے پیر کو سی آئی ڈی شعبے میں2افسراں کی تقرری عمل میں لائی۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس جموں،سانبہ ، کھٹوعہ رینج اتل کمار گوئل کو تبدیل کرکے ڈپٹی انسپکٹر جنرل سی آئی ڈی تعینات کیا گیا۔ آرڈر کے مطابق ڈی آئی جی راجوری و پونچھ رینج وویک گپتا کو اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ ڈی آئی جی جموں،سانبہ ، کھٹوعہ رینج کا اضافی چارج دیا گیا۔ حکم نامہ کے مطابق ڈی آئی جی ، جموں،سانبہ ، کھٹوعہ رینج کے سٹاپ افسر شیو کمار شرما کو تبدیل کرکے ایس ایس پی سی آئی ڈی،سی آئی جے تعینات کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں زون کے سٹاپ افسر اشوک بڈوال کو ڈی آئی جی جموں،سانبہ ، کھٹوعہ رینج کے اسٹاپ افسر کا اضافی چارج دیا گیا۔ حکم نامہ میں مزید کہا گیا کہ اتل کمار گوائل اور شیو کمار شرما کو ریاستی تحقیقاتی ایجنسی(ایس آئی اے) کے افسراں تصور کیا جائے گا،اور دیگر ایس آئی اے افسراں کی ہی طرز پر دیگر مرعات فراہم کئے جائنگے۔اس دوران انتظامیہ میں ایک آئی اے ایس افسر اور جموں کشمیر انتظامی افسراں کے تبادلے اور تقرریاں عمل میں لائی گئی۔ سرکار کی جانب سے پیر کو جاری حکم نامہ کے مطابق عمومی انتظامی محکمہ میں اپنی تقرری کے منتظر آئی اے ایس افسر شیو اننت تایال کو جموں پائو ڈسٹی بیوشن کاروپریشن لمیٹیڈ کا منیجنگ ڈائریکٹر تعینات کیا گیا۔کمشنر سیکریٹری محکمہ عمومی انتظامی کی جانب سے جاری حکم نامہ کے مطابق جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ میں اپنی تقرری کے منتظر جموں کشمیر انتظامی افسر انیل کول کو ڈائریکٹر جموں کشمیر ای ڈی آئی تعینات کیا گیا جبکہ ڈائریکٹر صنعت و حرفت محکمہ محمود شاہ کو اضافی چارج سے فارغ کیا گیا۔کول کو تا حکم ثانی اضافی طور پر انٹر پرینر شپ ڈیولپمنٹ انسٹی چیوٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا چارج بھی تفویض کیا گیا۔ آرڈر کے مطابق عمومی انتظامی محکمہ میں اپنی تقرری کے منتظر جموں کشمیر انتظامی افسر محمد ممتاز علی کو محکمہ دیہی ترقی جموں کا ڈائریکٹر تعینات کیا گیا جبکہ ڈائریکٹر پنچایتی راج جموں راکیش کمار سنگرال کو اضافی چارج سے فارغ کیا گیا۔