جموں//پشو و بھیڑ پالن، ماہی پروری اور ٹرانسپورٹ کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے تالاب تلو میں جموں ڈویژن کے پولٹری فارمروں کے لئے اِنشورنس سکیم کی شروعا ت کی ۔ اِس موقعہ پر پولٹری شعبے سے وابستہ 30 افراد اور بجاج ایلانز کمپنی کے نمائندے بھی موجود تھے جنہوںنے متعلقین میں پریمیم چیک تقسیم کئے ۔پولٹری فارم ایسو سی ایشن کے صدر نے اِنشورنس سکیم کی شروعات پر پرنسپل سیکرٹری کا شکریہ ادا کیا ۔ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری جموں ڈاکٹر طاہر بیگ نے بھی مذکورہ سکیم کے لئے پرنسپل سیکرٹری کا شکریہ ادا کیا۔اس سے قبل پرنسپل سیکرٹری نے ایک میٹنگ میں پولٹری شعبے سے وابستہ افراد کو درپیش مشکلات کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے اُن مشکلات کے ازالے کے لئے پولٹری ڈیولپمنٹ افسروں کو ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔