عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// سکاسٹ سرینگر نے ضلع گاندربل کے ڈب اور وائل دیہات میں کراس پولن والی فصلوں کے بیج کی پیداوار کے بارے میں دو کاروباری بیداری پروگراموں کا انعقاد کیا۔بیداری پروگراموں کا انعقاد سکاسٹ کے سبزی سائنسز کے ڈویژن، باغبانی کی فیکلٹی نے مرکزی وزارت مائیکرو، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کی سرپرستی میں نوجوانوں میں سبزیوں کے بیج کی پیداوار کے انٹرپرائز کے تصور کو متعارف کرانے کے مقصد سے کیا تھا۔تربیت کو ڈاکٹر غزالہ نذیر، اسسٹنٹ پروفیسر ڈویژن اور ویجیٹیبل سائنس نے مربوط کیا۔ انہوں نے مختلف پہلوں اور سبزیوں کے بیج کی پیداوار
میں بیج کی پیداوار کے مختلف پہلوں اور اہمیت کو اجاگر کیاگیا۔ سیڈ سرٹیفیکیشن اور برانڈنگ کے بارے میں بھی شرکا کو آئیڈیا فراہم کیا گیا۔ شرکا نے ایسے پروگراموں میں شرکت میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا جس سے مہارتوں کو فروغ دینے اور اپنے علم کو اپ ڈیٹ کرنے کا موقع ملتا ہے۔