سری نگر// مرکزی وزارت صحت کی طرف سے صرف چار اضلاع ہی ریڈ زون کے زمرے میں لانے کے بعد صوبائی انتظامیہ نے وادی کشمیر کے سبھی دس اضلاع میں ریڈ زون جیسی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔
یہ فیصلہ ملک گیر لاک ڈاون میں پیر سے مزید دو ہفتوں کی توسیع کے تناظر میں اور یہاں کورونا وائرس کے کیسوں میں غیر معمولی اضافے کے پیش نظر لیا گیا ہے۔
صوبائی کمشنر پی کے پولے نے کہا ہے کہ پوری وادی کشمیر کو ریڈ زون زمرے میں لایا گیا ہے تاکہ کورونا وائرس سے پیدا صورتحال کا کامیابی کے ساتھ مقابلہ کیا جاسکے۔