جموں//شعبہ اُردوجموں یونیورسٹی کی جانب سے ریاست کے ناموراُردوشاعرپنڈت ودیارتن عاصی ؔکوشاندارخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ’پنڈت ودیارتن عاصیؔ:حیات اورکارنامے‘موضوع پریک روزہ سیمینارکاانعقاد کیاگیاجس میں اسکالروں نے شاعرموصوف کی شاعری اورزندگی کے مختلف گوشوں پرروشنی ڈالی اورانہیں شاندارالفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس دوران تقریب کی صدارت ڈین فیکلٹی آف آرٹس جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی وجاہدالدین علوی کررہے تھے جبکہ سابق وائس چانسلرجموں یونیورسٹی پروفیسرآرآرشرما مہمان خصوصی اورڈین اکیڈمک افیئرس جموں یونیورسٹی پروفیسرکیشوشرمامہمان ذی وقارتھے۔پروگرام کاآغاز ڈین فیکلٹی آف آرٹس اورصدرشعبہ اُردوجموں یونیورسٹی پروفیسرشہاب عنایت ملک کے استقبالیہ خطبہ سے ہوا۔انہوں نے پنڈت ودیارتن عاصی کواُردوزبان کاعظیم شاعرقراردیا۔پروفیسرشہاب نے کہاکہ پنڈت ودیارتن نے معتبرشاعری کی جسے عوامی حلقوں میں خوب پذیرائی حاصل ہوئی ۔انہوں نے کہاکہ عاصیؔ نے اپنی شاعرمیں انسانیت اورزندگی کی حقیقتوں کواہمیت دی ہے ۔پروفیسروجاہدالدین علوی نے اپنے صدارتی خطاب میں شعبہ اُردوکواہم موضوع پرسیمینارمنعقدکرنے کیلئے مبارکبادپیش کی ۔انہوں نے کہاکہ اس سے پہلے میں نے پنڈت ودیارتن عاصی ؔ کے بارے میں سناضرورتھالیکن ان کی شاعری کوپڑھانہیں تھااورآج جب اسکالروں نے اپنے مقالات میںشاعرموصوف کی شاعری کوکوٹ کیاتواس سے یہ بات ظاہرہوئی کہ پنڈت ودیارتن نے اعلیٰ پایہ کی شاعری کی ہے۔انہوں نے عاصیؔ کی شاعری کوموسیقی کاپیراہن عطاکرنے والے گلوکاردرمیش نرگوترہ کومبارکبادپیش کی جنہوں نے سامعین کوکافی محظوظ کیا۔پروفیسرآرآرشرمانے کہاکہ اُردوپیاراوربھائی چارے کی زبان ہے ۔انہوں نے کہاکہ میں نے پہلی جماعت سے اُردوپڑھی ہے ۔شرمانے کہاکہ ڈاکٹرعلامہ اقبال اورفیض احمدفیض میرے پسندیدہ شاعرہیں جنھوں نے شاندارشاعری کی ہے ۔قبل ازیں پنڈت ودیارتن عاصیؔ کی حیات اورادبی خدمات کے حوالے سے دومقالے بالترتیب ڈاکٹرمحمدآصف ملک علیمی اوراسیرکشتواڑی نے پیش کرکے شاعرموصوف کی زندگی اورادبی خدمات کواُجاگرکیا۔انہوں نے کہاکہ عاصیؔ کواُردوزبان وادب پراچھی خاصی دسترس تھی ۔سیمینارکے دوران درمیش نرگوترہ کی طرف سے پنڈت ودیارتن عاصی کی شاعری کوموسیقی کاپیراہن عطاکیاگیاجس سے شرکاکافی محظوظ ہوئے ۔اس موقعہ پرسامعین نے درمیش نرگوترہ کوان کی طرف سے عاصی ؔ کی غزلوں کوپیش کرنے کیلئے مبارکبادپیش کی۔ اس دوران سیمینارکی نظامت ڈاکٹرمحمدریاض احمد،ایسوسی ایٹ پروفیسرشعبہ اُردوجموں یونیورسٹی نے انجام دیئے جبکہ شکریہ کی تحریک ڈاکٹرعبدالرشیدمنہاس ،اسسٹنٹ پروفیسرشعبہ اُردونے پیش کئے۔ اس دوران سیمینارمیں ڈاکٹرچمن لال ،ڈاکٹرفرحت شمیم، خالدحسین، عرش صہبائی ،پروفیسرللت منگوترہ ،ڈاکٹرامن ،پیاساانجم، ڈاکٹربلجیت کورودیگران بھی موجودتھے۔