سرینگر// انسپکٹر جنرل پولیس وجے کمارنے کہا ہے کہ پنچ اور سرپنچ ملی ٹینٹوں کیلئے آسان ہدف ہیں۔انہوں نے کہا کہ جن پنچوں اور سر پنچوں کو زیادہ خطرات لاحق ہیں ان کو سرینگر اور ضلع صدر مقامات پر محفوظ رہائش گاہیں فراہم کی گئی ہیں۔موصوف نے ان باتوں کا اظہار ٹائیگور ہال میں منعقدہ تقریب کے حاشئیے پر نامہ نگاروں کے ساتھ کیا۔انہوں نے کہا’’پنچ اورسر پنچ آسان ہدف رہتے ہیں جن کو زیادہ خطرات لاحق ہیں ان کو سرینگر اور ضلع صدر مقامات پر محفوظ رہائش گاہیں فراہم کی گئی ہیں‘‘۔کولگام میں سر پنچ کو مارنے کے واقعے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا: ‘وہ (مہلوک سرپنچ) پولیس کو مطلع کئے بغیر گھر گیا ہوا تھا’۔ کمار نے کہا کہ تمام حفاظت میں رہنے والے افرادکو تحفظ فراہم کرنے کے لئے مزید اقدام کئے جا رہے ہیں۔یاد رہے کہ کولگام کے آڈورہ علاقے میں جمعہ کی شب مشتبہ جنگجوؤں نے شبیر احمد میر نامی ایک سر پنچ کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔