جالندھر// بورڈر سکیورٹی فورس نے پنجاب میں فیروز پور سیکٹر کی عبوری سرحد چوکی جان محمد کے علاقے میں اسمگلروں کے ساتھ مڈبھیڑ کے دوران چار کلو ہیروئن برآمد کی ہے جس کی قیمت بین الاقوامی بازار میں 20کروڑ روپے ہونے کا اندازہ ہے ۔بی ایس ایف کے ترجمان ڈائریکٹر جنرل آف پولیس آر ایس کٹاریا نے آج یہاں تایا کہ سرحد پار سے منیشات کی اسمگلنگ روکنے کے لئے پنجاب فرنٹیئر کے ڈائریکٹر جنرل مکل گوئل کی ہدایت کے مطابق سرحد پر سخت نگرانی کی جارہی ہے ۔امگلروں کے ذریعہ ہیروئن کی اسمگلنگ کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر جوان کل دیر رات گھات لگائے ہوئے تھے ۔جوانوں نے سرحد پر اسمگلروں کی کچھ مشتبہ سرگرمیاں دیکھیں۔ان کے للکارنے پر اسمگلروں نے فائرنگ شروع کردی۔جوانوں کی جوابی کارروائی پر اسمگلر واپس پاکستان کی سرحد میں داخل ہوگئے ۔مڈبھیڑ کے بعد علاقے کی تلاشی لینے پر چار پیکٹ ہیروئن کے برآمد ہوئے ۔مسٹر کٹاریا نے بتایا کہ بی ایس ایف نے اب تک 104کلو 129 گرام ہیروئن برآمد کی ہے ۔اس کے علاوہ 1982 گرام افیم،18ہتھیار ،32میگزین ،683کارتوس برآمد کئے ہیں۔جوانوں نے ہندوستانی سرحد پار کرنے کے الزام میں 59لوگوں کو گرفتار کیا ہے ۔اس کے علاوہ چار بنگلہ دیشی اور 19 پاکستانی دراندازوں کو پکڑا ہے اور چار پاکستانی دراندازوں اور دو پاکستانی اسمگلروں کو مار گرایا ہے ۔یواین آئی