عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//پنجاب ان ایڈیڈ کالجز ایسوسی ایشن (پی یوسی اے) نے پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں۔ پی یوسی اے کے ایک وفد صدر پی یوسی اے اور چیئرمین، آرینز گروپ آف کالجزڈاکٹر انشو کٹاریہ کی قیادت میں فیروز پور – فاضلکا بیلٹ کے اسکولوں کا دورہ کیا اور متاثرہ اسکولوں میں تقریباً 3 لاکھ روپے کی مالی امداد تقسیم کی۔اس موقع پر، مسز ویرپال کور (پی سی ایس)، ایس ڈی ایم فاضلکا اور ایس اجے کمار شرما، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (سیکنڈری) فاضلکا مہمان خصوصی تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر کٹاریہ نے کہا کہ قدرتی آفات کی وجہ سے تعلیم کو نقصان نہیں پہنچنا چاہیے اور یقین دلایا کہ PUCA ضرورت مند اسکولوں اور طلباء کے ساتھ کھڑا رہے گا۔اس سے قبل، PUCA سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے پنجاب کے وزیر اعلیٰ ریلیف فنڈ میں پہلے ہی 11 لاکھ روپے کا عطیہ کر چکا ہے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر انشو کٹاریہ کا تعلق مکتسر فاضلکا علاقہ سے ہے۔