جموں// پلوڑہ کے لوگوں اور کانگرس ورکروں نے علاقہ میںسڑک کی خستہ حالت کو بہتر بنانے میںتاخیر کے خلاف بی جے پی ،پی دی پی سرکار اور محکمہ تعمیرات عامہ کے خلاف زور دار احتجاج کیا۔ اس مظاہرے کی قیادت جموںوکشمیر پردیش کانگرس کمیٹی کے نائب صدر مولا رام اور ہری سنگھ چب، رجنی بالا بلاک صدر اور اودھے چب کررہے تھے اس موقعہ پر مقررین نے کہا کہ بی جے پی ، پی ڈی سرکار عوام کی توقعات پر پورا اُترنے میںناکام ہوچُکی ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت ریاست میں رشوت ستانی کا بول بالا ہے جموں خصوصی طور سے پلوڑہ اور محلہ گوجر میں سڑکوں کی حالت نہایت ہی خستہ ہے اور محکمہ تعمیرات عامہ خرگوش کی نیند سورہا ہے ۔بجلی اور پینے کے پانی کی کمی کی وجہ سے عام آدمی پریشان حال ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ڈی ایم نے 10روز کے اندر سڑک کو بہتر بنانے کا وعدہ کیا ہے اگر ایسا نہ کیاگیا تو علاقہ کے لوگ زور دار احتجاج کے لئے سڑکوں پر نکل آئیں گے۔