عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر// پلوامہ کرکٹ لیگ 2023 کا اختتام ایک رنگارنگ اختتامی تقریب کے ساتھ ہوا جس کے بعد ٹورنامنٹ کا فائنل میچ اسپورٹس اسٹیڈیم للہار میں کھیلا گیا۔اس موقع پر ایس ایس پی پلوامہ محمد یوسف مہمان خصوصی تھے۔ ڈی وائی ایس پی (ڈار )ڈی پی ایل پلوامہ، ڈی وائی ایس پی کاکہ پورہ، ایس ایچ او کاکہ پورہ کے علاوہ ضلع کے دیگر افسران اور ضلع کے تماشائیوں اور کھیلوں کے شائقین کی بڑی تعداد نے بھی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ایم سی سی کاکہ پورہ اور بلیو کیپ لیلہار کے درمیان کھیلا گیا جس میں ایم سی سی کاکہ پورہ نے بلیو کیپ لیلہار کو 17 رنز سے شکست دے کر جیت درج کی۔