شاہد ٹاک+اشرف چراغ
شوپیان +کپوارہ//جموں و کشمیر پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پلوامہ میں اس وقت ایک بڑے واقعہ کو ٹال دیا جب انہوں نے ایک ملی ٹینٹ معاون کو IED سمیت گرفتار کیا۔پولیس نے بتایا کہ تقریباً 5 سے 6 کلو گرام وزنی دیسی ساختہ آئی ای ڈی برآمد کی گئی۔پولیس نے بتایا کہ گرفتار ساتھی کی شناخت اشفاق احمد وانی کے طور پر کی گئی ہے جو کہ آریگام، پلوامہ کا رہنے والا ہے۔پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کرلیا ہے۔ ادھر اپر گرائونڈ ورکر بنے سابق جنگجو کوکپواڑہ میں گرینیڈ سمیت گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے ایک ترجمان نے کہا، “کپوارہ پولیس کی طرف سے پیدا کردہ مخصوص انٹیلی جنس پر کارروائی کرتے ہوئے، پولیس اور آرمی کیمپ پنزگام کی طرف سے مین بازار کرالہ پورہ میں ایک مشترکہ ناکا قائم کیا گیا ۔ ناکہ چیکنگ کے دوران، اپر گرائونڈ ورکرمشکوک حالات میں ناکہ کی موجودگی سے بچنے کی کوشش کر رہا تھا۔ لیکن اسے حراست میں لیا گیا ،جس کے قبضے سے ایک دستی بم برآمد ہوا۔اسکی شناخت رفیق احمد خان ولد حبیب اللہ خان کے طور پر ہوئی، جو پانیکھانی درگمولہ کپواڑہ کا رہائشی ہے۔ رفیق ایک ہتھیار ڈالنے والا پاکستان کا تربیت یافتہ ملی ٹینٹ ہے جو اب بالائی زمین ورکر کے طور پر کام کررہا تھا۔انہوں نے کہا، “ابتدائی تحقیقات کے دوران، اس نے انکشاف کیا ہے کہ یہ دستی بم اسے ہندواڑہ کے چوگل علاقے سے ملا تھا اور اسے کرالپورہ کے علاقے میں کسی کو اس کے پاکستان میں مقیم ایچ ایم ہینڈلر کی ہدایت پر سیکیورٹی فورسز پر پھینکا جانا تھا۔”پولیس نے کہا کہ UA(P) ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن کرالپورہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔