پلوامہ/سید اعجاز/پلوامہ میں پی ڈی پی کا ایک ورکر قاتلانہ حملہ میں بال بال بچ گیا۔نا معلوم بندوق برداروں نے معراج احمد پرہ ولد علی محمد پرہ ساکن نائرہ پلوامہ پر اس وقت حملہ کیا جب وہ پلوامہ سپورٹس اسٹیڈیم سے باہر آرہا تھا۔ تاہم وہ فائر سے محفوظ رہا اور وہاں سے فرار ہوا۔معلوم ہوا ہے کہ معراج احمد ، پی ڈی پی یوتھ صدر وحید پرہ کا چچیرا بھائی ہے۔