سرینگر// راجپورہ پلوامہ میںجنگجوئوں کے حملے میںمارے گئے پولیس اہلکار سلکشن گریڈ عبدالسلام کو ڈسڑکٹ پولیس لائنز پلوامہ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل جنوبی کشمیر ایس پی پانی،ایس ایس پی پلوامہ ،کمانڈنٹ سی آر پی ایف 182 و183بٹالین ودیگر پولیس افسران نے خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے غمزدہ کنبے کے ساتھ تعزیت کی۔