پلوامہ // قصبہ میں سوموار کو اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب کچھ نوجوانوں نے فورسز کے ایک موبائل بینکر پر پتھرائو کیا جس کے جواب میں فورسز کو ہوائی فائرنگ کرنا پڑی۔سوموار بعد دوپہر راجپورہ چوک پلوامہ میں پولیس کی ایک موبائل بینکر نما گاڑی پر نوجوانوں نے پتھرائو کیا جس کے باعث مین بازار میں ٹریفک کی روانی رک گئی۔ اس دوران فورسز اہلکاروں نے ہوائی فائرنگ کی اور پتھرائو کررہے نوجوانوں کا پیچھا کیا۔ اس صورتحال کی وجہ سے قصبہ میں کچھ دیر تک افرا تفری پھیل گئی۔تاہم بعد میں صورتحال معمول پر آگئی۔ادھر بو ٹینگو کھنہ بل اننت ناگ کا کل صبح فسٹ آر آر،90بٹا لین سی آر پی ایف اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے کریک ڈائون کیا اعور گھر گھر تلاشی کارروائی کی۔تاہم اس دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔