پلوامہ // پلوامہ کے ایک مضافاتی گائوں میں سی آر پی ایف کے ایک اہلکار کو گھر میں گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔شام دیر گئے نصیر احمد راتھر ساکن نائرہ ٹہاب پلوامہ گھر میں موجود تھا جس کے دوران جنگجو اسکے گھر میں داخل ہوئے اور گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا۔ اسے فوری طور پر ضلع اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں داکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔نصیر احمد 182بٹالین سی آر پی ایف سے وابستہ تھا اور اسکی ڈیوٹی پلوامہ میں ہی تھی۔وہ رخصت پر گھر آیا ہوا تھا۔ادھرپانپور میں سی آر پی ایف اہلکاروں کی فائرنگ سے افرا تفری کا ماحول پیدا ہوا۔ پانپور میں اتوار کی صبح شاہراہ کی حفاظت پر مامور سی آر پی ایف اہلکار وںنے دریائے جہلم کے کنارے مشتبہ حرکت کو محسوس کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کی ۔ گولیاں چلانے سے کدل بل علاقے کے ساتھ ساتھ پورے پانپور میںافرا تفری کا ماحول پیدا ہوا ۔ سی آر پی ایف اہلکاروں نے عام شہری کو جنگجو سمجھ کر ہوا میںگولیوں کے کئی رائونڈ فائر کئے تاہم واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔